پاکستانیوں کو افغانوں سے ڈرایا جارہا ہے، چمن کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی لوگوں کا سمندر نکالیں گے، محمود خان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان کو اس وقت سخت مشکلات درپیش ہیں۔ پاکستان کے پاس فوج، اسلحہ اور ایٹم بم تو موجود ہیں لیکن عوام کو 2 وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ اب بھی اس ملک کو بچانے کیلئے لازم ہے کہ سب توبہ کریں۔ نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں ان Evergreen سیاستدانوں نے بھی کیں جو انگریز سے لیکر آج تک ہر حکومت کا حصہ رہے، جنہوں نے ہر آمر کا ساتھ دیا۔ میاں صاحب! ان لوگوں کی مثال اس الو کی ہے کہ جو جس درخت پر بیٹھے وہ سوکھ جاتا ہے۔ افغانوں کو یہاں کے لوگوں سے ڈرایا جارہا ہے۔ ہم افغانوں سے کہتے ہیں کہ وہ کسی کی باتوں اور جھوٹ کا شکار نہ ہوں۔ کوئی آپ کو کچھ نہیں کررہا۔ چمن میں ڈیورنڈ لائن پر سفر کے لیے پاسپورٹ کی شرط لگانے کے خلاف عوام کا سمندر نکل آیا۔ اب خیبرپختونخوا کی باری ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی لوگوں کا سمندر نکالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں