عالمی برادری کشمیری عوام کی آزادی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے، علی مردان ڈومکی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی و بھارتی مظالم کی مذمت۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا کہ 27اکتوبر 1947ئ میں بھارت نے غیر قانونی طور پر کشمیر پر قبضہ کرکے اپنی اجارہ داری قائم کی۔ 27 اکتوبر1947ئ سے لیکر آج تک سات دہائیوں میں کشمیریوں کو بدترین ریاستی تخریب کاری کا نشانہ بنایاگیا۔ کشمیریوں نے مظالم کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے بلکہ بھارتی افواج کے ظلم کے آگے ڈٹ کر کھڑے ہوگئے۔ بھارت کی یہ خام خیالی ہے کہ وہ کشمیری مجاہدین کی 74 سالہ آزادی کی جدوجہد کو تخریب کاری کہہ کر روک سکے گا۔ کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ جموں کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی سپورٹ کشمیر کی آزادی تک جاری رکھیں گے۔ بلوچستان حکومت نہتے کشمیری عوام پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی جانب سے آزادی کی پرامن تحریک انسانی حقوق کے حصول کی ایک لازوال جدوجہد ہے جسے کسی صورت دبایا نہیں جاسکتا۔ عالمی طاقتوں پر ایک بار پھر زور دیتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کی آزادی کی اس تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ بلوچستان کی حکومت جموں کشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام کے بنیادی حقوق اور حق خود ارادیت کی حمایت کرتی ہے اور یہ حمایت جموں کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی۔


