سرحد پر رہنے والوں کا حق ڈیورنڈ معاہدے نے بھی مانا تھا، حکومت پاکستان یہ حق چھین رہی ہے، این ڈی ایم
کوئٹہ (یو این اے) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ اورافراسیاب خٹک نے چمن میں جاری دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پشتون ان فیصلوں کے خلاف مزاحمت کریں گے جن سے ہماری زندگیاں اور معاش متاثر ہوتے ہیںچمن کے شہری صرف اپنے لیے آواز نہیں اٹھا رہے ہیں بلکہ وہ ڈیورنڈ لائن پر پڑے ان کروڑوں پشتونوں کے لیے بات کر رہے ہیں جن کے گھر، گا?ں، کھیت، جائداد، مسجدیں اور قبرستان دونوں طرف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری پیغام میں کیا۔ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ نے کہاکہ چمن میں ہزاروں لوگوں نے بارڈر کراسنگ کے بارے میں ریاستی فیصلے کیخلاف اور افغان پناہ گزینوں کی جبری ملک بدری کیخلاف احتجاج کیا۔ پشتون ان فیصلوں کیخلاف مزاحمت کریں گے جن سے ہماری زندگیاں اور معاش متاثر ہوتے ہیں۔ ہم چمن میں احتجاج کرنے والوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر افرا سیاب خان خٹک نے کہاکہ چمن کے شہری صرف اپنے لیے آواز نہیں اٹھا رہے بلکہ وہ ڈیورنڈ لائن پر پڑے ان کروڑوں پشتونوں کے لیے بات کر رہے ہیں جن کے گھر، گا?ں، کھیت، جائداد، مسجدیں اور قبرستان دونوں طرف ہیں، ان کا اپنے علاقے میں آنے جانے کا حق ڈیورنڈ معاہدے نے بھی مانا تھا، اب حکومت یہ حق چھین رہی ہے۔


