خضدار میں نوجوان کا قتل، لواحقین نے احتجاجاً شاہراہ بند کردی

خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار چمروک کے ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان عبدالباسط کے لواحقین نے احتجاجاً روڈ بلاک کرکے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے شاہراہ کو بند کردیا۔ لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سے عبدالباسط کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق لواحقین سے مذاکرات جاری ہیں، جلد روڈ کھول کر ٹریفک کی روانی بحال کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں