پاکستان کورونا وائرس کا مربوط حکمت عملی سے مقابلہ کر رہا ہے
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ پاکستان ایک موثر اور مربوط قومی حکمت عملی کے ذریعے کورونا وائرس کی وبا کے خلاف صف آرا ہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے قاہرہ میں عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر احمد ال مندھاری سے گفتگو کررہے تھے۔ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ پاکستان عمومی طورپر لاک ڈاؤن کی بجائے اسمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی پرعملدرآمد کررہاہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کو خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والی تقریباً 25 فیصدآبادی کی معاشی اور مالیاتی مشکلات کابخوبی احساس ہے ۔اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر نے کورونا وائرس کی وبا کے خلاف پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کے لیے تمام ممکنہ تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Load/Hide Comments


