تربت کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا، ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائیگا، نگراں وزیر داخلہ بلوچستان
اوستہ محمد(آن لائن)نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر خان جمالی کا تربت مزدوروں اور پولیس اہلکار کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔ نگراں وزیر داخلہ بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کیا انہوں نے واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیںو اقعے میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے، تخریب کاروں نے ایک بار پھر تربت کو نشانہ بنایا ہوا ہے انہوںنے کہا کہ تخریب کاری کا ناسور ختم کرنے کیلئے پوری ریاستی قوت اور اشتراک عمل کو بروئے کار لانا ہو گا نگران وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی نے کہاکہ ملک دشمن عناصر کو کسی صورت اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے نگران وزیر داخلہ بلوچستان کی شہدائ کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے حکومت اس تخریب کاری کی جانچ کر رہی ہے اور انہیں معاف نہ کیا جائے گا۔


