کچھی میں لہڑی ابڑو قبائل کے تنازعہ کافیصلہ خوش آئند،پرنس آغا عمرسمیت تمام ثالثین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، سردار سخی جان سمالانی
سوراب(صباح نیوز)کچھی میں لہڑی ابڑو قبائل کے مابین تنازعہ کافیصلہ خوش آئندہے پرنس آغاعمرجان احمدزئی سمیت تمام ثالثین کومبارکباد پیش کرتے ہیں کہ جنھوں نے کچھی میں ایک پھیلتی آگ پرپانی ڈال کربھائی چارے کی فضا قائم کی۔ان خیالات کااظہار سمالانی قبائل کے سربراہ سردار سخی جان سمالانی نے صحافيوں کے وفدسے بات چیت کرتےہوئے کہاکہ دو عشروں پرمحیط کچھی میں لہڑی ابڑو قبائل کے مابین خونریزجنگ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی۔کچھی کاعلاقہ بدامنی کاشکاررہا۔انھوں نے کہاکہ پرنس آغا عمر جان احمدزئی کے خیرخواہی میں دیگرثالثین کے انتھک محنت سے قبائلی جرگہ کے زریعہ ہونیوالے تصفیہ سے علاقہ کچھی میں امن بحال ہوا۔انھوں نے کہاکہ جنگ وجدل یاطاقت کااستعمال کسی بھی مسئلے کاحل نہیں ہےبلوچستان میں صدیوں سے آباد تمام قبائل کے قبائلی رسم وروایات یکساں ہیں۔بلوچستان میں امن کے بحالی کیلیے ہم سب کواپناکردار اداکرناہوگا۔آخرمیں انھوں نے کہاکہ بلوچستان کے دیگرقبائلی تنازعات کے حل کیلیے ہم قبائلی عمائدین پرنس آغا عمرجان احمدزئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


