حب میں گودام پر چھاپہ، غیر قانونی اشیا برآمد، متعدد افراد گرفتار، متاثرین نے احتجاجا شاہراہ بند کردی

حب(نمائندہ انتخاب) کسٹم اور پولیس کا اسمگل گڈز کے گودام پر چھاپہ بڑی مقدار میں غیر ملکی اسمگل چھالیہ پان پراگ اور فوڈ آئٹمز برآمد متعدد افراد کو حراست میں میں لے لیا گیا کاروائی کے موقع پر مال۔مالکان کی طرف سے مزاحمت قومی شاہراہ بلاک کردی گئی اور پولیس و کسٹمز اہلکاروں پر پتھرا? کے جواب میں اہلکاروں کا لاٹھی چارج متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اہلکاروں کا قریبی دکانداروں اور شہریوں پر بھی تشدد حالات پر قابو پانے کےلئے حب کے تین تھانوں سی آئی اے اور اے ٹی ایف کی نفری سمیت ایف سی کے دستے طلب کرلئے گئے گودام مالکان کی جانب سے مارکیٹ کے اندر کاروائی میں مصروف اہلکاروں کو مارکیٹ کے داخلی راستہ پر کو چیں کھڑی کرکے یرغمال بنانے کی کوشش تاہم حکام اور اہلکار دیوار توڑ کر مال سے بھری گاڑیاں لے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں