افغانستان: نئے میڈیا قانون کے بل کا مسودہ حکومت نے واپس لے لیا

واشنگٹن — افغانستان کی حکومت میڈیا قوانین میں ترمیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تاہم، ملکی صحافیوں کا خیال ہے کہ انکا مقصد آزاد صحافت پر مزید پابندیاں لگانا ہے۔

میڈیا قوانین میں ترمیم کی خبروں پر صحافیوں کی شدید تشویش کے بعد صدارتی محل سے اعلان کیا گیا کہ نئے مسودہ قانون کو واپس لیا جا رہا ہے۔ حکومت نیوز میڈیا سے مشاورت کے بعد نئے قانون کو لے کر آئے گی۔

افغانستان کے مخصوص حالات کو دیکھتے ہوئے دس سال پہلے میڈیا کے قوانین بنائے گئے تھے۔ مگر اب بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر حکومت چاہتی ہے کہ وہ ان قوانین میں ترامیم لائے۔

صحافیوں کا خیال ہے کہ اس مجوزہ قانون میں یہ نکتہ شامل ہے کہ میڈیا کو پابند کیا جائے گا کہ وہ اپنی خبر کے ذریعے کو ظاہر کرے۔ ہو سکتا ہے کہ نئے قانون کے تحت سالانہ میڈیا لائیسنس عدالتوں کے بجائے ایک نئے سپروائزری بورڈ کو تفویض کر دیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں