ڈام بندر میں لنگر انداز کشتی سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی اشیا برآمد

وندر(یو این اے)وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں پاکستان کوسٹ گارڈ کی کارروائی ساحل سمندر پر لنگر انداز کشتی سے انڈین پان پراک اور چھالیہ سے بھری کشتی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوسٹ گارڈ کا سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں جیٹی سے متصل فش فارم میں لنگر انداز کشتی پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کشتی سے لاکھوں روپے کی مالیت کی ممنوعہ و نان کسٹم پیڈ انڈین پان پراگ اور چھالیہ برآمد کرلی جبکہ کشتی میں کوئی بھی موجود نہیں تھا کوسٹ گارڈ کے مطابق نامعلوم اسمگلر کشتی کے ذریعے لوڈ نان کسٹم پیڈ ممنوعہ اشیا کراچی اسمگلنگ کی کوشش کر رہے ہیں جس پر پاکستان کوسٹ گارڈ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کشتی کو اپنی تحویل میں لیکر اس سے برآمد ہونے والی اشیا کو قبضے میں لیکر کشتی کے مالک کی تلاش شروع کردی، جبکہ معلوم ہوا ہے کہ تحویل میں لی گئی کشتی کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی ہے ذرائع مطابق باری مقدار میں چھالیہ جو کہ کراچی ابراہیم حیدری لے جا رہی تھی جس کو پاکستان کوسٹ گارڈ نے ناکام بنا دیا جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ لسبیلہ اور ضلع حب کے ساحلی پٹی سے کئی مرتبہ چھالیہ پان پراک سمیت دیگر نان کسٹم اشیا سے لوڈ کر کے کئی کشتیاں ابراہیم حیدری سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں اسمگلنگ کر چکے ہیں جبکہ پہلے مبینہ ایک ابراہیم حیدری کے ساحل پر ایک کشتی سے چھاپے چھالیہ پان پراک برآمد ہوئی ہے واضح رہے کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کریک ڈان سے پریشان اسمگلرز نے اب زمینی راستوں کے بجائے اب سمندر سے اسمگلنگ شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں