چمن بارڈر پر پاسپورٹ اور ویزے کی شرائط کیخلاف آل پارٹیز اور تاجر اتحاد کا دھرنا 14ویں روز بھی جاری
کوئٹہ (یو این اے) آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد کے زیراہتمام پاک افغان چمن بارڈر پر پاسپورٹ اور ویزے کے شرائط عائد کرنے ،مقامی افراد پر روزگار کے دروازے بند کرنے کے خلاف دھرنا بارڈر روڈ پر 14ویں روز بھی جاری رہیں دھرنے میں ہزاروں لوگ شریک رہے ،مختلف سیاسی جماعتوں ،تاجر تنظیموں اور لغڑی اتحاد کے رہنماﺅں نے دھرنا کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ چمن بارڈر پر پرانے طرز پر شناختی کارڈ کے مطابق آمد رفت کا سلسلہ بحال کیاجائے ،بارڈر کے دونوں اطراف آباد لوگوں پر پاسپورٹ مسلط کرنے کا ناروا فیصلہ واپس لیاجائے ،بارڈر پر مقامی افراد کے روزگار کو بحال کیاجائے ،چمن میں کسی قسم کا ذریعہ معاش نہیں ،لوگوں کا روزگار بارڈر سے وابستہ ہیں ،ہزاروں لوگ صبح بارڈر جاتے ہیں اور شام کو واپس چمن آتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمارے لوگوں کا اکثریت زراعت اور اراضی افغانستان کی طرف ہیں قریب آباد لوگوں کا ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ داریاں ہیں ،پاسپورٹ اور ویزے کے نظام سے پوری نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگی ،انہوں نے کہاکہ افغان کڈوال کے ساتھ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق رویہ اختیار کیاجائے غیرانسانی سلوک اپنانے کی بجائے ان کے ساتھ باعزت طریقہ اختیار کیاجائے ۔آئین پاکستان کے مطابق ان افغان کڈوال کو شہری حقوق فراہم کئے جائیں ۔


