وزیر اعظم نے عوام پر پیڑول بم گر کر اپنی نااہلی کا واضح ثبوت دیا ہے،جمال شاہ

سبی: مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری وسابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید جمال شاہ نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے نقصانات آنے والے دنوں میں انتہائی نقصان دہ ثابت ہونگے جب ملک وقوم کو گندم سمیت دیگر اجناس میں قلت کا سامنا کرنا پڑے گاٹڈل نے صوبے بھر کے زمینداروں کی کمر توڑ دی ہے جس کے باعث ذمیندار دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوچکے ہے وزیر اعظم نے عوام پر پیڑول بم گر کر اپنی نااہلی کا واضح ثبوت دیا ہے ملکی مسئلہ مسائل کا واحد حل مسلم لیگ ن کی حکومت ہے جس کے قائدین صلاحیتوں سے مالا مال ہیں مسلم لیگ ن کے کارکنان پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے ترجمان قبائلی رہنما منیر احمد مسوری بگٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم ایس ایف سبی ڈویژن کے صدر طیب باروزئی، خان موسیٰ خان خجک، ظفراللہ خجک کے علاوہ مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی موجود تھے۔قبل ازین منیر احمد بگٹی نے مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری کو سبی سمیت گردونوا ح میں پارٹی کارکردگی عوامی مسئلہ مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کیا مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید جمال شاہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور 80فیصد سے زیادہ لوگوں کا زریعہ معاش زمینداری ہے ملک میں زراعت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ملکی معیشت کی ترقی میں زرعی اجناس اہم رول پلے کرتی ہے اور اس وقت بلو چستان سمیت ملک بھر کا زمیندار شدید مالی بحران کا شکا ر ہے انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے حملوں نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں لاکھوں ایکٹر پر تیار کھڑی فصلوں کو جتنا نقصان پہنچا یا ہے اگر حکو مت نے بر وقت فیصلے کرتی تو ملک کا کسان یوں مالی بحران سے دوچار نہیں ہوتا یہ حال رہا تو ملک آنے والے دنوں میں شدید مشکلات کا شکار ہوگا انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پیٹرولیم منصوعات میں اضافہ کرکے وزیر اعظم نے اپنی نااہلی کا واضح ثبوت دیا موجودہ ملکی صورت حال اور عوامی مسئلہ مسائل کاواحد حل مسلم لیگ ن کی حکومت ہے بہت جلد قائد میان نواز شریف ملک میں آکر عوام کو درپیش مسائل کا تدارک ممکن بنائیں گے انہوں نے کارکناں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کا پیغام کونے کونے میں لے جاکر پارٹی کو فعال بنائیں اور عوام کے مسائل کو اجاگر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں