چمن ،محمود اچکزئی افغان سرحد پر پاسپورٹ نظام کیخلاف جاری احتجاجی دھرنےمیں شامل
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)محمود خان اچکزئی چمن میں جاری افغان سرحد پر پاسپورٹ نظام کیخلاف احتجاجی دھرنےمیں شامل ہو گئے۔اس دوران ن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کو شہریت دی جاتی ہے اگر وہ کسی ملک میں کچھ سال گزاریں اور ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو۔ افغان مہاجرین کے ساتھ ایسا سلوک کیا جانا چاہیے جیسا کہ پوری دنیا میں مہاجرین کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ پاکستان کو بین الاقوامی مہاجرین کنونشنز اور پروٹوکول پر قائم رہنا چاہیے۔یاد رہے کہ چمنمیں پاکستان- افغان بارڈر شاہراہ پر17ویں روز سے دھرنا جاری ہے ۔ جس میں ہزاروں افراد بارڈر پر پاسپورٹ سسٹم نافذ کرنے کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔
Load/Hide Comments


