میڈیا ٹیک نے فلیگ شِپ ڈائمنسٹی 9300 متعارف کرادی
کراچی: موبائل فون کی چِپ تیار کرنے والی گلوبل لیڈرکمپنی میڈیا ٹیک نے دنیا کی جدید ترین موبائل چِپ ڈائمنسٹی 9300 (Dimensity 9300)متعارف کرادی ہے۔ ڈائمنسٹی 9300 میں آل بگ کور ڈیزائن کے ساتھ میڈیا ٹیک کی فلیگ شِپ موبائل چِپ ہے۔ منفرد کنفیگریشن گیمنگ، ویڈیو کیپچراور آن ڈیوائس تخلیقی اے آئی پراسیسنگ کے ساتھ صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کیلئے میڈیا ٹیک انڈسٹری کی معروف پاور ایفیشنسی کے فیچر کو یکجاکیاگیا ہے۔
میڈیا ٹیک کے صدر جوچن نے اپنے بیان میں کہاکہ ڈائمنسٹی 9300میڈیا ٹیک کی اب تک کی سب سے طاقتور فلیگ شپ چپ ہے جو ہمارے جدید آل بگ کور ڈیزائن کے ساتھ فلیگ شپ اسمارٹ فونز میں خام کمپیوٹنگ کی طاقت میں زبردست اضافہ ہے۔ ڈائمنسٹی 9300فلیگ شپ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کوبہترین سیکیوریٹی فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ ڈائمنسٹی 9300وائی فائی کی رفتارکو 6.5 Gbpsتک سپورٹ فراہم کرتی ہے۔ڈائمنسٹی 9300 چپ سیٹ والے اسمارٹ فونز 2023کے آخر تک مارکیٹ میں دسیاب ہوں گے۔
یہ منفرد آرکیٹکچر،ہمارے اپ گریٹڈ آن چپ اے آئی پروسیسنگ یونٹ کے ساتھ مل کرتخلیقی اے آئی ایپلی کیشنز کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔
میڈیا ٹیک کا نیکسٹ جنریشن APU 790اے آئی پروسیسر ڈائمنسٹی 9300میں ضم کیا گیا ہے جوکہ تخلیقی اے آئی کی کارکردگی کو بہتر، تیز اور محفوظ ایج کمپیوٹنگ کیلئے توانائی کی کارکردگی کو نمایاں طورپر بہتر بنائے گا۔ آپریٹر ایکسلریشن کیلئے ٹرانسفارمر ماڈل کو اپنانے سے APU 790کی پروسیسنگ رفتار پچھلی جنریشن کے مقابلے میں 8گنا تیز ہے۔ میڈیا ٹیک کے بہترین اے آئی ایکوسسٹم کے حصے کے طورپر ڈائمنسٹی 9300مین اسٹریم کے بڑے لینگویج ماڈلزکو سپورٹ کرے گی جن میں Meta Llama 2, Baichuan 2, Baidu AI LLM بھی شامل ہیں۔ اس سے ڈیولپرز کو ملٹی موڈل تخلیقی اے آئی ایپلی کیشنز کوبروقت اور موئثر طریقے سے تنصیب کرنے میں مدد ملے گی تاکہ صارفین کوٹیکسٹ، تصاویراور میوزک جیسے تخلیقی اے آئی تجربات فراہم کیے جاسکیں۔
ڈائمنسٹی 9300آرم کے جدید ترین فلیگ شپ Immortalis-G720، جی پی یو کے ساتھ موبائل گیمنگ کے تجربات کو سپر چارج کرتی ہے۔ ڈائمنسٹی 9200 کے مقابلے میں ڈائمنسٹی 9300جی پی یو کی کارکردگی میں تقریباً46فیصد اضافہ کرتی ہے،اسی طرح ڈائمنسٹی9300 پچھلی جنریشن کے چپ سیٹ کی کارکردگی کی سطح پرجی پی یو کی بجلی کی کھپت میں 40فیصد کمی کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ طاقتور چپ سیٹ صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے ملٹی ٹاسک کی سہولت فراہم کرتی ہے تاکہ وہ ایک ہی وقت میں ویڈیو اور گیم اسٹریم کرسکیں یا گیم کھیلتے وقت کوئی ویڈیو دیکھ سکیں۔
ڈائمنسٹی 9300کم طاقت والے AI-ISP اور ایچ ڈی آر کو 4Kریزولیشن پر موبائل فوٹو گرافی کی اور ویڈیو کیپچرکو 60فریمز پر سیکنڈ(fps) کا دوبارہ تصورفراہم کرتی ہے۔اس کے علاوہ ڈائمنسٹی 9300،اسمارٹ فونز کی نیکسٹ جنریشن کیلئے اینڈرائیڈ 14میں نئے الٹراایچ ڈی آر فارمیٹ کو بھی سپورٹ فراہم کرے گی جوکہ الٹرا ایچ ڈی آر موبائل فوٹو گرافی کیلئے ایک بڑا قدم ہے۔


