فلسطینی رہنما لائیو انٹرویو کے دوران گرفتار

غزہ(آئی این پی)اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی سیاسی جماعت الفتح کے رہنما کو براہ راست انٹرویو کے دوران گرفتار کر لیا جبکہ صیہونی فورسز نے مغربی کنارے سے ایک حاملہ خاتون صحافی کو بھی حراست میں لے لیا،فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے الفتح رہنما رفت اولیان کو ٹی وی پر لائیو انٹرویوکے دوران گرفتار کر لیا، رفت اولیان مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے گھر میں میڈیا کو لائیو انٹرویو دے رہے تھے،اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر توبس سے خاتون صحافی کو بھی گرفتار کر لیا،فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطینی خاتون صحافی سمیہ جوابریح کو توبس میں الفارع کیمپ سے گرفتار کیا گیا، خاتون صحافی سمیہ جوابریح 7ماہ کی حاملہ ہیں،عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور صیہونی فورسز نے چھاپوں کے دوران فلسطینی حکومت کے ایک مشیر کو گرفتار کر لیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق رام اللہ میں ایک چھاپے کے دوران ممتاز فلسطینی کارکن عہد تمیمی کو بھی گرفتار کر لیا گیا،عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارےمیں اسرائیلی فوج کے رات گئے چھاپوں میں 50فلسطینیوں کو گرفتار کیاگیا، غزہ میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کے بعد سیٹلائٹ کمپنیوں نے غزہ کی تصویروں کو محدود کر دیا ہے کیونکہ غزہ کی سیٹلائٹ تصاویر نے امریکی سکیورٹی حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں