قرآن و سنت کی تعلیمات کے برعکس فتوے پر کارروائی ہوگی، طاہر اشرفی
متحدہ علماء بورڈ کے چئیرمین علامہ ڈاکٹرطاہراشرفی نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکرکے علماء کےلیے مشترکہ ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔
لاہورمیں متحدہ علماء بورڈ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرایکشن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کے برعکس فتوے کو روکا جائے گا، کسی فرد، جماعت یا گروہ کو انتشارپھیلانے نہیں دیں گے۔
Load/Hide Comments


