کوئٹہ کے مختلف تھانوں میں افغان شہریوں کو حبس بیجا میں رکھنے اور بھاری رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے، پشتونخوا میپ
کوئٹہ (آن لائن)پشتونخواملی عوامی پارٹی سٹی تحصیل کے سیکرٹری منان خان نصرت ، سینئر معاون سیکرٹری شکور افغان ودیگر ایگزیکٹوز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سٹی تحصیل کے مختلف پولیس تھانوں بالخصوص گوالمنڈی پولیس تھانہ ، انڈسٹریل ، پشتون آباد، سیٹلائٹ ٹا?ن پولیس تھانوں میں عام شہریوں کو بیجاتنگ کرنے کے اقدامات جاری ہے ، بالخصوص افغان کڈوال کے نام پر پشتونوں کو تھانے لیجانے ، ان سے رشوت لینے ، دستاویزات کے ہونے کے باوجود حبس بیجا میںرکھ کر بھاری رقم کا مطالبہ کرنے جیسے ناروا اقدامات کیئے جارہے ہیں جس کا نوٹس لینا آئی جی پولیس کی ذمہ داری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پولیس تھانوں کے احاطے میں موجود آبادیوں میں شناختی رکھنے والے پشتونوں کوبھی گھروں ، دکانوں سے لاکر تھانے میں بند کردیا جاتا ہے غیر ضروری اور بلاجواز طور پر انہیں حبس بیجا میں رکھنے ، گھنٹوں گھنٹوں حوالات میں بند کرنے ، ان کے رشتہ داروں کو تھانے میں نہ چھوڑنے اور پولیس تھانوں سے نوگو ایریا ز بنادیئے گئے ہیں اور اندر کرپشن وکمیشن اور کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان کڈوال کے نام پر پشتونوں کے ساتھ بھی امتیازی سلوک رواں رکھا گیا ہے جوکہ قابل مذمت ہے اور پشتونخواملی عوامی پارٹی آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان پولیس تھانوں میں بعض آفیسران وعملے کے خلاف تحقیقات کی جائے جو کہ پولیس محکمے کیلئے بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔ اسی طرح مذکورہ پولیس تھانے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر ، چوروں ،ڈاکو?ں ، منشیات فروشوں ، سٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے انہیں کھلی چھوٹ دی گئی ہے ، گزشتہ روز سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر اور ویڈیو جس میں پولیس کی وردی میں ڈکیت ایک گھر میں گھس کر انہیں یرغمال بناکر ڈکیتی کی واردات میں کامیاب ہوتے ہیں اور آس پاس مختلف علاقوں میں بھی ایسی خبریں عام ہیں کہ افغان کڈوال کی آڑ میں پولیس بھی گھروں میں گھس کر چھاپے ماررہی ہےں اور لوگوں کی گرفتاریاں کررہی ہیں۔ پولیس اس وقت اپنی ساری توانائی افغان کڈوال کی گرفتاریوں میں سرف کررہی کیونکہ اس میں کرپشن وکمیشن کا پورا موقع مل رہا ہے۔ افغان کڈوال عوام کیلئے پارٹی موقف واضح ہے اور ان کی بیجا بیدخلی ، غیر انسانی طرز عمل کا رویہ جاری رکھنے کی پارٹی مذمت کرتی ہے۔


