ورلڈ بینک کے جاری پراجیکٹس میں کرپشن اور تعمیرات میں ناقص میٹریل کا استعمال، زمینداروں کا شدید احتجاج

ڈھاڈر(آن لائن)ڈھاڈر مشکاف میں ورلڈ بنک کی جاری پراجیکٹس میں زمینداروں کے ساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی‘کرپشن کے ذریعے زمین کی ہمواری‘ٹیوب ویل اور تالابوں کی تعمیر ودیگر کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے کچھی مشکاف کے معروف زمیندار سابق ضلع کونسل ممبر وڈیرہ محمد شریف کھوسہ نے مقامی صحافیوں سے اپنے خصوصی بات چیت میں ڈھاڈر کے زرعی علاقے مشکاف میں ورلڈ بنک کے پراجیکٹس میں زمینداروں کے ساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی اور ردوبدل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اپنی نوعیت کے انتہائی اہم زرعی پراجیکٹس کے حوالے سے یہاں کے زمینداروں کےساتھ زمین کی ہمواری تالابوں کی تعمیر اور زرعی ٹیوب ویل لگانے کے معاہدے کئیے گیے تاکہ زراعت مال داری اور اس سے منسلک افراد کی حالت کو مزید بہتر اور ترقی دیا جاسکتا مگر افسوس کہ اس حوالے فی زمیندار زمین کی ہمواری کی مد میں دس لاکھ کے معاہدوں سے روگردانی کرکے صرف ایک لاکھ روپے دئیے گئے مقامی زمیندار پڑھے لکھے نہ ہونے کا ورلڈ بنک کے متعلقہ آفیسر نے فائدہ اٹھاتے ہوئےان سے کاغذی کارروائی میں ان سے انگوٹھے لگوائے گئے اس سے قبل بھی ورلڈ بنک کے کاموں میں بڑی کرپشن کی گئی ہے متعلقہ آفیسر کو چینج کیا جاتا ہے موقعہ واردت کرپشن مختلف اپنایا جاتا ہے ڈھاڈرشکاف گاوں میں ہونے والی ورلڈ بنک کی جانب سے جاری پروجیکٹس میں کی جانے والی کرپشن کی مکمل تحقیقات کرائی جائے انہوں نے کہا کہ دوسری جانب چھ تالابوں کی تعمیر میں صرف دو کو ناقص میڑیل سے مکمل کیاگیا ہے زرعی ٹیوب ویلوں پر سرے کام ہی نہیں کیاگیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام چیف سیکریٹری بلوچستان اور سیکڑیری ایری گیشن سخت نوٹس لیکر زمینداروں کے ساتھ طے شدہ معاہدوں کے تحت پروجیکٹ کے کام کو تسلی بخش مکمل کیا جائے بصورت دیگر زمینداروں,کاشتکار اور عوام کے ساتھ مل کر اپنے حق کی خاطر آواز بلند کریں گے اور سخت احتجاج کی کال دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں