اسرائیلی بمباری میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہید

بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی رو¿ی ہمام اسماعیل ہنیہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئیں۔ مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں تقریباً 11 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسرائیلی بمباری میں فلسطینی خاندان کے خاندان اجڑ گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی رو¿ی ہمام اسماعیل ہنیہ بھی شہید ہوگئیں۔ رپورٹس کے مطابق رو¿ی ہنیہ اسلامی یونیورسٹی ا?ف غزہ میں میڈیکل کی طالبہ تھیں، وہ براق اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئیں جبکہ اس حملے میں اب تک 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم سے منسلک اکاو¿نٹس سے بھی اسماعیل ہنیہ کی پوتی کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں