ایس او پیزپر عملدرآمد سے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او پیزپر عملدرآمد سے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے حکومت بلوچستان کوشش کررہی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 5ہزار ٹیسٹ کرائے جائیں روزگار کی فراہمی سے نوجوانوں میں پائے جانے والی مایوسی کو ختم کیا جاسکتا ہے وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے سے متعلق عملدرآمد پر وزیر اعظم کے شکرگزار ہیں بہت جلد پاکستان میڈ وینٹی لیٹرز پی ڈی ایم اے کو فراہم کردی جائیگی صوبے میں 40ہزار آسامیوں کی گنجائش موجود ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ ر وز کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے صوبے میں گزشتہ 10دنوں کے دوران کورونا کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے جون میں 7ہزار ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں 2ہزار کیسز مثبت آئے ہیں تاہم ایس او پیز پر عملدرآمد سے اس پر مزید قابو پا یاجاسکتا ہے کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں 20فیصد کمی واقع ہوئی ہے حکومت کی جانب سے کوئٹہ شہر میں مزید 6مقامات پرٹیسٹ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جس کے ذریعے لوگوں کے سیمپلزلیکر ان کے ٹیسٹ کئے جائینگے تاکہ لوگوں کوآسانی ہو ہماری کوشش ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 5ہزار تک ٹیسٹ کرائے جائیں کوئٹہ شہر میں اس وقت کوئی بھی مریض وینٹی لیٹرز پر نہیں ہیں وینٹی لیٹرز کی کمی کو دور کرنے کیلئے بہت جلد پی ڈی ایم اے کو پاکستان میڈ وینٹی لیٹرز فراہم کر دیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ اگر عوام کی طرف سے ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رہا تو مزید کیسز میں کمی واقعہ ہونا ممکن ہیں مگر بد قسمتی سے تاجروں کی جانب سے عملدرآمد نہیں کیا جارہا جس پرمجبوراً حکومت کو کارروائی کرنا پڑے گی صوبے میں بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں میں مایوسی پھیل گئی ہے تاہم وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت پر وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں