گلوکار جواد احمد کے والد انتقال کرگئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد کے والد پروفیسر توقیر احمد شیخ انتقال کرگئے۔گورنمنٹ کالج لاہور کے سابق استاد اور معروف گلوکار جواد احمد کے والد پروفیسر توقیر احمد شیخ انتقال کر گئے، گلوکار جواد نے والد کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔جواد احمد نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بتایا کہ اُن کے والد لاہور میں انتقال کرگئے ہیں، جس کی کی نماز جنازہ آج اُن کی رہائش گاہ جوہر ٹاؤن میں بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔جواد احمد نے اپنی پوسٹ میں والد کے انتقال سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے جواد احمد کے والد کے انتقال کی خبر دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments