عادل راجہ باہر بیٹھ کر قوم کو افواج پاکستان کیخلاف اکسا رہا ہے، گرفتار کیا جائے، مینا مجید بلوچ
کوئٹہ( این این آئی) سول سوسائٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام مینا مجید بلوچ کی قیادت میں اتوار کو سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عادل راجہ کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے مینا مجید بلوچ اور علا? الدین کاکڑ نے کہا کہ عادل راجہ کرپشن کے الزام میں پاکستان سے فرار ہواہے، عادل راجہ پاکستان اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے ہم اپنے ملک اور فوج پر اعتماد رکھتے ہیں اور کسی بھی ملک کو اپنے ملک میں مداخلت کر نے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مظاہرین نے کہا کہ کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔ عادل راجہ پاکستان میں لینڈ مافیا کا کام کر رہا تھا عادل راجہ بھارتی اسکرپٹ پر پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ لندن میں بیٹھ کر پاکستانی عوام کو افواج پاکستان کے خلاف اکسا رہا ہے جس کی کسی بھی صورت ہم اجازت نہیں دیں گے۔ عادل راجہ کا مکرو چہرہ سب کے سامنے عیاں ہو چکا ہے ہم کسی بھی صورت پاکستان اور فوج کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے باشعور عوام دشمن کے مذموم عزائم کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عادل راجہ کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزاد دی جائے ،اس موقع پر مظاہرین نے عادل راجہ کے پتلے کو آگ لگا کر شدید نعرے بازی کی۔


