جیکب آباد، مختلف حادثات میں 2 خواتین جاں بحق
جیکب آباد (این این آئی) جیکب آباد، مختلف حادثات میں 2 خواتین جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ائیرپورٹ تھانہ کی حدود گاو¿ں احمد میاں سومرو میں بجلی کے چولہے سے کرنٹ لگنے کے باعث وقار سومرو کی اہلیہ عظمی فوت ہوگئی، اہلخانہ کے مطابق خاتون روٹی پکانے کے لیے بجلی کا چولہا چلا رہی تھی کہ اس کو کرنٹ لگ گیا جس کی وجہ سے وہ فوت ہوگئی۔ علاوہ ازیں آباد تھانہ کی حدود شکارپور روڈ پر شناختی کارڈ آفیس سے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے آنے والی خاتون نظیراں انڑ کو تیز رفتار مزدا گاڑی نے کچل دیا زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
Load/Hide Comments


