ڈیورنڈ لائن پر آمدورفت کو پاسپورٹ سے جوڑنا پشتون دشمنی ہے، عوامی نیشنل پارٹی

چمن (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ پشتون من حیث القوم فکر باچاخان کیساتھ اپنا ناطہ جوڑلیں پشتون قوم اس وقت نازک دور سے گزر رہی ہے چار عشروں سے جاری کشت وخون کے بعد اغیار ان کی معاشی قتل عام کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے ڈیورنڈ لائن پر آمدورفت کو پاسپورٹ سے جوڑنا افغان کڈوال کی جبری بیدخلی پشتون خوا وطن کے طول وعرض میں مسلط کردہ دہشت گردی وسائل کو لوٹنے کیلئے ہے شہدا وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی شہید اسدخان اچکزئی کی برسی اور شہید ارباب غلام ایڈوکیٹ کی چہلم کے موقع پر 26نومبر کو چمن ماڈل ہائی سکول فٹ بال گرانڈ میں منعقد جلسہ عام انتہائی اہمیت کا حامل رہیگا کارکن اور ذمہداران اس میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی محمد حسن ٹھکیدار میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی ضلع چمن کے ضلعی ڈپٹی آرگنائزر عبدالخالق حقمل چیئرمین گل زمان سمیع اللہ ایڈوکیٹ سمیع اللہ اچکزئی حاجی اصغر بسم اللہ اچکزئی نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ 26 نومبر کو شہدا وطن کے نام سے موسوم چمن میں جلسہ عام دوررس اثرات کا حامل رہیگا کارکن اور ذمہ داران جلسہ کامیابی کیلئے مہم کو تیز تر کردیں دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ بیان میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی ایڈمن کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع سے نامزد کئے گئے طلبا اور طالبات کو داخلہ دینے سے انکار کو صوبے کے طلبا پر علم کے دروازے بند کرنے سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے بیان میں کہا گیا کہ محکمہ تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے اعلی حکام جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے حکام سے رابطے کر کے طلبا اور طالبات کی قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچائیں اور اس کوتاہی کا نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں