کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کو منتقل کرنے کیخلاف وکلاء تنظیموں کاعدالتوں سے بائیکاٹ

کوئٹہ:کورونا وائرس کے مریضوں کی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں منتقل کے خلاف وکلاء تنظیموں نے جمعرات کو عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا ہے،وکلا کے ہڑتال کے باعث سائلین کو پریشانی کاسامنا ہے بلوچستان بار باڈیز کیجانب سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان بھر میں صحت کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں بلوچستان کے لوگ اپنے علاج معالجہ دیگر صوبوں سے کراتے ہیں اور نااہل صوبائی حکومت کورونا وائرس کے مریضوں کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں منتقل کر رہے ہیں بیان میں کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں زائرین بلوچستان کے بارڈر پرموجود ہیں اور انہیں اپنے علاقوں میں بجھوانے کے بجائے ہزارگنجی کے مقام پر ٹینٹ بستی قائم کرکے کورونا وائرس کا مقابلہ کیا جارہا ہے بیان میں مزید مطالبہ کہ ایران سے انے والے دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کو تفتان بارڈر سے ہی اپنے اپنے صوبوں میں بجھوایا جائے نہ کہ انکو بلوچستان میں رکھاجائے۔ بلوچستان کو کورونا وائرس کے لیے تجربہ گاہ بناکر پورے بلوچستان تباہ اور برباد کرنے کی دعوت دی جارہی ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے عوام سراپا احتجاج ہیں اور ہزار گنجی کے رہائشی ہڑتال پر ہیں بلوچستان بار باڈیز حکومت کے اس غیر سنجیدگی کے خلاف آج12 مارچ کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں