حب میں کسٹمز کی بڑی کارروائی ،9 کروڑ روپے ما لیت غیر ملکی سامان سمیت تین گاڑیاں بر آمد ،5 افراد گرفتار

کوئٹہ( این این آئی) حب میں کسٹمز حکام نے کارروائی کر تے ہوئے 9 کروڑ روپے ما لیت کی چھالیہ ، میٹھا سپاری ، تین گاڑیوں بر آمد کر کے5 افراد کوگرفتار کرلیا۔ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان کی ہدایت پر کسٹم انتظامیہ نے پولیس کے تعاون سے حب شہر میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کر 9ہزار کلو گرام چھالیہ ثابت ،9 ہزار کلو گرام میٹھا ،سپاری اور 3 ہزار کلو گرام پیسی چھالیہ بمعہ 3 گاڑیاں بر آمد کر کے 5 افراد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں