غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے لاجسٹک امور پر کارروائی جاری ہے، امریکا
نیویارک(صباح نیوز) وائٹ ہاؤس کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے لاجسٹک امور پر کارروائی جاری ہے۔ایڈرین واٹسن نے کہا کہ پیش رفت جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ جمعہ کی صبح سے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔قبل ازیں اسرائیلی حکومت کی جانب سے بھی اعلان کیا جا چکا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے تحت یرغمالیوں کی رہائی جمعے سے پہلے نہیں ہوگی، اس اعلان سے کئی لوگوں کو مایوسی ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


