بلوچوں کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف 25 نومبر کو تربت میں شٹر ڈاﺅن ہوگا، بی وائے سی
کوئٹہ (پ ر) بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے ایک اعلامیہ میں کل شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کا اعلان کر دیا، کاروباری حضرات سے تعاون کی امید۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بلوچستان بھر میں سی ٹی ڈی کے جرائم اور بلوچ نسل کشی میں بڑھتی تیزی کو دیکھتے ہوئے بلوچ قوم کو احساس کرنا چاہیے کہ جب تک ریاست کے ان ظالمانہ اقدامات کیخلاف منظم سیاسی جدوجہد نہیں کی جائے گی، تب تک اس نسل کشی میں اضافہ ہی ہوتا جائے گا۔ ایک ہفتے کے دوران صرف کیچ سے 7 نواجوانوں کو جاں بحق کیا گیا ہے اور اگر اجتماعی مزاحمت نہیں دکھائی گئی تو سب اس کا شکار رہیں گے۔ بالاچ بھی دکان چلا کر خاموشی سے اپنے خاندان کی کفالت کر رہا تھا لیکن ریاست نے فیصلہ کر لیا ہے کہ بلوچستان میں آگ اور خون کی ہولی کھیلنی ہے۔ اس سنگین حالات کو دیکھ کر بلوچ قوم اور کاروباری حضرات کو ہماری سیاسی جدوجہد کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ کل آپ کا بچہ یا خاندان کا کوئی فرد اس جبر کا شکار نہ رہے جس کا شکار اس وقت بالاچ اور دیگر فیک انکاو¿نٹر میں جاں بحق نوجوان ہوئے ہیں۔ کاروباری حضرات نے آج تربت بھر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کامیاب کرکے ریاست کو ایک واضح پیغام دیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ کل بھی کاروباری حضرات دھرنے کی حمایت میں اپنے کاروبار بند رکھ ایک منظم اور قومی پیغام دینگے کہ بلوچستان میں ہم مزید لاشیں نہیں اٹھائیں گے۔


