تحریک انصاف کا یکم دسمبر کو انٹر پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ
اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے یکم دسمبر کو انٹر پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا۔کور کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین رہیں گے ، پارٹی میں باقی عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے ۔ جمعہ کو انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی وکیل کی جواب جمع کرانے مہلت کی استدعا منظور کر لی ہے۔
Load/Hide Comments


