ڈی ایم جمالی میں وڈیرے کی زیادتی کا نوٹس، آرمی چیف نے بچی کی شکایت پر ہدایت دیدیں

راولپنڈی (اے پی پی) فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی ڈیرہ مراد جمالی کی کمسن بیٹی سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، آرمی چیف نے بچی کی وڈیرے کیخلاف شکایت پر اسٹاف کو ہدایت کی کہ بچی کی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں آرمی چیف کی ڈیرہ مراد جمالی کی کمسن بیٹی سے ملاقات کرتے ہوئے اسکا اور اسکی فیملی کا حال احوال دریافت کررہے ہیں، بچی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو شکایت کی کہ انکے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ایک وڈیرہ اپنی اراضی بچانے کیلئے پانی کا رخ انکے گھروں کی طرف موڑ دیتا ہے جس سے انکے گھر سیلاب سے متاثر ہوتے ہیں۔ آرمی چیف بچی کی شکایت پر اپنے متعلقہ اسٹاف کو ضروری احکامات جاری کرتے ہیں اور بچی کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے اسے یقین دلاتے ہیں کہ اب وڈیرہ ایسا نہیں کرے گا۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فوج جانثاروں کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور انکا خیال رکھے گی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لاکھوں لوگوں نے آرمی چیف کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں