فلپائن کے جزیرے میں 7.5 شدت کا زلزلہ
منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن کے جزیرے میں 7.5 شدت کا زلزلہ۔ یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 63 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد فلپائن اور جاپان کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ فلپائنی سیسمولوجی ایجنسی کے مطابق سونامی کی لہریں کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتی ہیں۔ جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق جاپان کے مہربی ساحلی علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے، سونامی کے زیر اثر لاہریں ایک میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں۔ فلپائن میں زلزلے سے شہری خوف زدہ ہوگئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد سونامی کا بھی امکان ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جنوبی فلپائن کے علاقے منڈاناو¿ میں ہفتے کی رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد جاپان کے بعض علاقوں اور جنوب مغربی ساحلوں کو خالی کرانے کا حکم دیا گیا۔ فلپائن کی زلزلہ پیما ایجنسی فیوولکس کا کہنا ہے کہ یہ لہریں آدھی رات (مقامی وقت کے مطابق 16 بجے) تک فلپائن سے ٹکرا سکتی ہیں اور کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتی ہیں۔ امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے کہا ہے کہ فلپائن کے کچھ ساحلوں پر 3 میٹر تک اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔


