کوئٹہ میں چار ماہ بعد بھی گرین بسوں کی تعداد بڑھائی نہ جاسکی، مسافر پریشان
کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گرین بس سروس منصوبے کو شروع ہوئے چار ماہ گزر گئے لیکن مسائل حل نہ ہو سکے تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت بلوچستان نے اعلان کیا تھا کہ گرین بس سروس میں مزید اضافہ کیا جائے گا اعلانات کے باوجود نہ تو ایک روٹ پر بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکا اور نہ ہی کسی دوسرے روٹ پر نئی بسیں چلائی جا سکی ہیںرپورٹس کے مطابق صرف ایک ہی روٹ پر 8 بسیں چلائے جانے کے باعث رش بڑھنے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
Load/Hide Comments


