بہت سے ناراض بلوچ رابطے میں ہیں، وہ قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں، گلزار امام

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے تمام بلوچ پشتون و دیگر قبائل کا عظیم الشان گرینڈ جرگہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ گرینڈ جرگہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق عسکریت پسند رہنماگلزار امام شمبھے نے کہا کہ میں نے پندرہ سال تک مسلح جدوجہد کی تاہم میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ بلوچستان کے جملہ مسائل کا حل سیاسی بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ بلوچستان وسائل سے مالا مال صوبہ ہے جن کو بروئے کار لاتے ہوئے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں بلوچ نوجوانوں کو یہ باور کرانا ضروری ہے کہ پارلیمانی سیاست میں مسائل کا حل پوشیدہ ہے اور بات چیت کے ذریعے ہی جملہ معاملات کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے گلزار امام شمبھے نے کہا کہ بہت سے ناراض بلوچ دوست رابطے میں ہیں جو قومی دھارے میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں وزیر اعلی بلوچستان سے گزارش ہوگی کہ وہ ان ناراض بلوچوں سے بات چیت کے لیے سازگار فضا کے قیام کے لئے کلیدی کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں