لانگ مارچ، پنجگور میں بڑی تعداد میں لوگوں کی دھرنا گاہ آمد

پنجگور(نمائندہ انتخاب )جبری گمشدگیوں و جعلی مقابلوں کیخلاف احتجاج کا 15 واں دن جاری، گذشتہ رات تربت تا کوئٹہ لانگ مارچ کے شرکاء پنجگور پہنچ گئے۔پنجگور میں بڑی تعداد میں لوگوں کی دھرنا گاہ آمد۔ اسی حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ عوام اس جدوجہد کا زیادہ سے زیادہ حصہ بنیں اور اس کو مزید منظم کریں کیونکہ یہ مزاحمت اور جدوجہد ہی ہماری بقاء کا ضامن ہے۔ تحریک دن بدن منظم ہوتی جا رہی ہے۔ تمام افراد اس تحریک کا حصہ بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں