سبی، کار پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی
کوئٹہ؛بلوچستان کے ضلع سبی میں مسلح افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ،پولیس کے مطابق سبی کے علاقے غریب آباد میں فتح ڈیری کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک کار پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے باعث گاڑی میں سوار محمد شریف ہلاک جبکہ اسکا ساتھی محمد کاشف شدید زخمی ہوگیا ،،،،واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی،، لاش اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کرنے کے بعد موٹرسائیکل سوار افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش ایا ہے
Load/Hide Comments


