چین، ہینان مین برفانی طوفان کے باعث معمولات زندگی درہم برہم

بیجنگ (صباح نیوز) چین کے وسطی صوبہ ہینان مین برفانی طوفان کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہینان کے دارالحکومت زینگ زو میں پیر کی صبح سکول بند اور کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات چھ گھنٹے کے دوران زینگ زو اسٹیشن پر 14.2ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ 10سینٹی میٹر تک برف پڑی۔شہر کے جونیئر ہائی سکول، پرائمری سکول اورکنڈرگارٹن سکول بند کر دئے گئے ہیں۔بارش اور برفباری سے صوبے میں سڑکوں، ریلوے اور فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے۔ پیر کی صبح، زینگ زو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 22 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، اور 46 ایکسپریس ویز کے بارش اور برفباری سے متاثرہ حصے بند کردیئے گئے۔متعلقہ حکام کے مطابق ، متعددتیز رفتار اور انٹر سٹی ٹرینوں سمیت ٹرین آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ۔اب تک صوبے میں تیز ہوائوں، شدید برفباری، شدید سردی کی لہروں اور برف باری سے سڑکوں کے متاثر ہونے کے لیے کئی سو الرٹ جاری کئے جا چکے ہیں، کئی مقامات پر شدید برف باری کے لیے ریڈ الرٹ بھی جاری کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں