بھارت،کورونا سے ہلاک دولہے کی شادی، آخری رسومات میں شریک 100 متاثر

پٹنہ:بھارت میں شادی کی تقریب اور اس کے دو روز بعد کورونا سے ہلاک ہونے والے دولہے کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے تقریبا 100 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔میڈیارپورٹس ک کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے حکام نے بتایا کہ جس وقت شادی کی تقریب جاری تھی تب دولہا کورونا کے مہلک مرض سے شدید متاثر تھا۔انہوں نے بتایا کہ 26 سالہ نوجوان کی شادی 15 جون کو ہوئی جس کے دو روز بعد وہ وائرس سے ہلاک ہوگیا۔ریاست کے دارالحکومت پٹنہ میں چیف میڈیکل افسر راج کشور نے بتایا کہ اب تک 111 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، متاثرہ افراد نے شادی یا دولہے کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔دوسری جانب ڈاکٹروں نے اس بات پر شک کا اظہار کیا کہ دولہے سے وائرس دیگر لوگوں کو لگا، کیونکہ دولہے کی آخری رسومات سے قبل ہی اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔اس ضمن میں راج کشور نے کہا کہ لگ بھگ 400 افراد جو شادی یا دولہے کی آخری رسومات میں شریک ہوتھے انہیں آئیسولیٹ کردیا جائے گا۔دولہا نئی دہلی میں ایک سافٹ ویئر انجینئر تھا جو شادی کے لیے محض ایک ہفتہ قبل گھر واپس آیا تھا اور شادی کے وقت اس میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر تھیں۔دولہا کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن اس کے اہلخانہ نے ڈسچارج کرایا اور شادی کی تقریب میں 300 سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا۔تاہم شادی کے دو روز بعد ہی وہ اپنے گھر پر انتقال کرگیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ دلہن اور دولہا کے کسی رشتہ دار کا کورونا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔شادی اور آخری رسومات میں شریک افراد کی تعداد کے حوالے سے حکام نے سماجی فاصلے کے قواعد کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں