دنیا بھر میں مسلح تنازعات کا سلسلہ روکنے کے لیے سلامتی کونسل میں کورونا قرارداد منظور
نیویارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے کہ کورونا کی وبا کے سبب پیدا شدہ عالمی بحران کے دوران مسلح تنازعات کا سلسلہ روکا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس قرارداد کے متن پر امریکا اور چین کے مابین تنازعہ چلا آ رہا تھا کہ اس میں عالمی ادارہ صحت کا تذکرہ شامل کیا جائے یا نہیں۔ تین ماہ سے زیادہ عرصے سے بحث و مباحثے کے بعد سلامتی کونسل نے بالآخر یہ قرارداد جرمنی کی سربراہی میں منظور کرلی ہے۔واضح رہے کہ جرمنی نے بدھ یکم جولائی سے ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی ہے۔
Load/Hide Comments


