فواد چوہدری جیل سے الیکشن لڑیں گے، مہم میں خود چلائوں گی، حبا
راولپنڈی (صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا ہے کہ فواد چوہدری جیل سے الیکشن لڑیں گے، مہم میں خود چلائوں گی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا فواد نے کہا کہ فواد چوہدری کے ٹکٹ پر کوئی اور الیکشن نہیں لڑے گا۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی موجودگی میں فیصل چوہدری کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، ان کے رویے پر انہیں عدالت لے کر جائوں گی۔حبا فواد نے بتایا کہ توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔انہوںنے کہا کہ آج بھی بہت چل کر اندر جانا پڑا، آئی جی جیل خانہ جات کو ان مسائل کو بھی دیکھنا پڑے گا۔
Load/Hide Comments


