الیکشن کمیشن کا ملک بھر میں دفاتر کے لیے صوبائی حکومتوں سے زمین حاصل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پورے ملک میں ضلعی اور ریجنل دفاتر کے لیے صوبائی حکومتوں سے زمین حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو زمینوں کے حصول کے لیے مراسلے ارسال کر دئیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں کمیشن کے مستقل دفاتر کے قیام کے لیے صوبائی حکومتوں سے تمام اضلاع میں سرکاری زمینیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے اورچاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مناسب مقامات پر پلاٹس خریدنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں اس سلسلے میں الیکشن کمیشن ہیڈ کوآرٹر کی جانب سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال کہاگیاہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ریجنل اور ضلعی الیکشن کمیشن کے دفاتر کیلئے پلاٹس کی خریداری کیلئے مناسب جگہیں تلاش کرنے کے بعد صوبائی حکومتیں سیپلاٹ حاصل کرنے کے لیے بات چیت کی جائیگی کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس وقتالیکشن کمیشن کے 160 میں سے 156 دفاتر کرائے کی عمارتوں میں قائم ک? گئے ہیں اور صرفالیکشن کمیشن ہیڈ کوآرٹرز،دو صوبائی الیکشن کمشنرز اور ایک ضلعی الیکشن کمشنر کا دفتر اپنی عمارتوں پر قائم ہے ہے ذرائع کے مطابق اپنی عمارتوں میں دفاتر نہ ہونے کی وجہ سے انتخابی مواد کی سٹوریج میں الیکشن کمیشن کے فیلڈ سٹاف کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی طرح ملک بھر میں ضلعی ریجنل اور صوبائی الیکشن کمشنرز کیدفاتر اور انتخابی مواد سٹور کرنے کیلئے سٹرانگ رومز بنائے جائینگے واضح رہے کہ پورے ملک میں مستقل دفاتر بنانے کے فیصلے سے نہ صرف الیکشن کمیشن فیلڈ سٹاف کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے جبکہ دوسری جانب اپنے دفاتر نہ ہونے سے الیکشن کمیشن ماہانہ کروڑوں روپے کی رقم کرائے کے مد میں ادائیگیوں کا سلسلہ بھی منقطع ہو جائے گا۔عجاز خان#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں