کراچی،سی ٹی ڈی کی کاررروائی ، کالعدم تنظیم کے 2مشتبہ افراد گرفتار
کراچی (صباح نیوز)کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے کراچی سے کالعدم لشکرِ جھنگوی کے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے انچارج نے کہا ہے کہ مشتبہ افراد افغانستان سے تربیت لے کر آئے تھے، مشتبہ افراد کی شناخت محمد اشرف اور ذیشان حمید کے نام سے ہوئی۔انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ مشتبہ افراد کراچی سے روہڑی جانے والی زائرین کی ٹرین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، ملزمان نے اندرون سندھ سے تاجر کو اغوا کر کے خیبر پختو نخوا لے کر جانا تھا۔انچارج نے کہا کہ گرفتار مشتبہ افراد نے تاوان کی رقم سے اسلحے کی خریداری کرنا تھی۔
Load/Hide Comments


