امریکہ نے علماء اور مدارس کوجہاد کے نام پر استعمال کیا, مولانا محمد خان شیرانی
ژوب:جمعیت علما اسلام پاکستان کے زیراہتمام نمبرون سکول میدان میں تربیتی کنونشن زیر صدارت قاضی احمد خوستی منعقد ہوا جس میں پارٹی کارکنان اور قبائلی عمائدین اور چاروں صوبوں سے پارٹی مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کی کنونشن کی تقریب سے شاعر شریف اللہ اور شاعر موسی کلیم نے پارٹی قیادت پر نظم سنائے کنونشن سے نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین و سابق صوبائی امیر مولانا محمد خان شیرانی قاضی احمد خوستی مولانا عبدالغنی عبدالواحید مروت حاجی عبدالصادق نوروزئی مولانا مفتی محمود الحسنی مولوی عبید اللہ مولوی شکیل احمد مولانا محمد عالم لانگو حافیظ امیر محمد مولانا فیض اللہ شیرانی محمد اسماعیل بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے سویت یونین روس کے خلاف علما کرام اور دینی مدارس کو جہاد کے نام پر استعمال کیا اگر علما کرام اور دینی مدارس کو جہاد کے نام پر استعمال ہوا ہے اور غلطی کا اعتراف بھی کررہے ہیں کہ امریکہ نے ہمیں استعمال کیا ہے اس وقت کے زمہ دار کون ہے یہ جرائم انسانوں کے ساتھ ہوا ہے اسکی معافی اللہ اور انسانوں سے مانگنا چاہیے یہ عترافی جرم چالیس سال کے بعد سے ہورہی ہے مولانا شیرانی نے ہر موقع پر اس اسباب کے حوالے سے بتا چکا ہے کہ حقائق اور امریکہ کے عزائم کیا ہے


