ڈاکٹرمالک نے غریب دشمنی کی تمام حدیں پار کرلی ہیں، سید احسان شاہ

تربت (بیورورپورٹ) بی این پی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر سید احسان شاہ نے ہفتہ کے روز بی این پی کے ضلعی دفتر میں ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر مالک نے غریب دشمنی کی تمام حدیں پارکردی ہیں نیشنل پارٹی کامقابلہ کیچ کے غریب عوام سے ہے ڈاکٹر مالک کی سیاست صرف اپنے خاندان کیلئے ہے ان کی سیاست کامقصد صرف نوجوانوں کو استعمال کرکے اپنے خاندان کو امیر بنانا ہے انہوں نے نوجوانوں کوکبھی خون اورکبھی ووٹ کے نام پر استعمال کیا ہماری سیاست غریب عوام کیلئے ہے ہم خدمت کی سیاست کرتے ہیں ہم نے ہزاروں بے روزگاروں کوملازمتیں دی ہیں جبکہ ڈاکٹر مالک نے صرف اپنے رشتہ داروں کوملازمت دی ہے ، ڈاکٹرمالک نے سی اے بند کرایا ، ہیلتھ کی 700آسامیوں کو عدالت سے اسٹے کرایا اور وکیل کی ان کی پارٹی کامرکزی کمیٹی کا رکن ہے ، ہم نے ہیلتھ کارڈ دیا ہے جس سے ہرخاندان کو10لاکھ روپے تک علاج کی مفت سہولت ملے گی ، انہوں نے کہاکہ کوشقلات سے چند لوگوں نے تمام ترمراعات اورفائدے لینے کے بعد نیشنل پارٹی میں شمولیت کی ہے ان کی باتیں کروں تو آپ حیران رہ جائیں گے ان کی جدائی کے بعد کوشقلات کے غریب ورکروں نے خیرات تقسیم کیا اور اللہ کا شکر اداکیاہے ، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر مالک کے دور میں توتک میں جو اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں ڈاکٹرمالک ان کے نام شائع کریں تاکہ جن لوگوں کی پیارے مارے گئے ہیں ان کے ورثاءکو معلوم ہو کہ انہیں مارا گیا ہے انہوں نے کہاکہ انوارالحق کاکڑ ڈاکٹر مالک سے وہ لسٹ بھی مانگیں کہ اس نے کتنے لوگ توتک میں دفن کرائے ہیں ، انہوں نے کہاکہ 21دسمبر کے بعد سردار اخترمینگل ملک کی سیاسی قیادت آصف زرداری ودیگر سے ملاقات کریں گے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کے حوالے سے نیشنل پارٹی جو شوشہ چھوڑ رہی ہے وہ جھوٹ پرمبنی ہے ، صوبہ میں آئندہ حکومت پی پی ، جے یو آئی، مسلم لیگ اور بی این پی حکومت بنائیں گے انہوں نے کہاکہ آج سے ہمارا الیکشن مہم شروع ہے ، بی این پی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیرمیر غفور بزنجو نے کہاکہ نیشنل پارٹی کو امیدوارنہیں مل رہاہے لالا رشید اور حمل کبھی ایک وارڈ نہیں جیتے ہیں ، لالا رشید کو باپ نے ایم پی اے بنایا تھا انہوں نے کہاکہ جس طرح سمندر اپنے گند باہر نکالتاہے اسی طرح بی این پی سے اپنے گند کو صاف کررہی ہے ان لوگوں کے استعفوں سے بی این پی پر اثرنہیں پڑے گا ، بی این پی کے رہنما حافظ صلاح الدین سلفی نے کہاکہ چند کھوکھلے مصنوعی لیڈر یہ شوشہ چھوڑ رہے ہیں کہ 2024ءکے الیکشن میں انہیں وزارت اعلیٰ ملے گی مگر ہمیں جو آثارنظر آرہے ہیں اس کے مطابق2024ءمیں نیشنل پارٹی ختم ہورہی ہے ، اس لئے باپ پارٹی سے امیدوار لے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ 2008ءکو حکومت سازی میں نیشنل پارٹی کی قیادت نے اپنے ایم پی اے وزیراعلیٰ رئیسانی کے پاس بھیجے کہ احسان شاہ کو وزیرخزانہ نہ بنائیں تاکہ وہ عوام کی خدمت نہ کرسکے ، پروگرام سے ایوب جان گچکی، ڈپٹی آرگنائزر شئے ریاض احمد ، ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران تیمور شاہ، سید جان گچکی، میران حیات، عبدالوہاب، سابق ضلعی رہنما¶ں عبدالواحد بلیدئی، نصیر احمد گچکی، خان محمد جان گچکی، بی ایس او کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل ماما عظیم بلوچ نے خطاب کیاجبکہ شئے عبدالرب بلوچ،حاجی شریف، آفتاب گچکی،محسن بلوچ، سراج بیبگر، نعمت عبید نودزی ، تحصیل عہدیداراں، یونٹس عہدیداراں اورکارکنان نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں