بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون جاری، سیکڑوں گرفتار

اسلام آ باد (آئی این پی ) ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ، حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف موثر کاروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف جاری کریک ڈان کے نتیجے میں دو ارب 36 کروڑ روپے وصول کرلیے گئے جبکہ اس عرصے کے دوران 22 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ اعداد وشمار کے مطابق 3 تا 10 دسمبر کے دوران مجموعی طور پر اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور ملتان سے 132 افراد گرفتار جبکہ 1.25 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں، حیدرآباد اور سکھر سے مجموعی طور پر 76 افراد گرفتار اور 0.36 بلین روپے وصول کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر کوئٹہ اور گوادر سے 0.3 بلین روپے، پشاور اور نئے ضم شدہ اضلاع سے 0.5 بلین روپے کی وصولی کی جا چکی ہے اور پشاور سے 14 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں