22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی حاصل و جمع کروائے جاسکیں گے، الیکشن کمیشن آف پاکستان

کوئٹہ( این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024ءکے لئے پبلک نوٹس کا اجراءکر دیا جبکہ آج سے 22دسمبر تک کا غذات نامزدگی حاصل و جمع کروائے جا سکےں گے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات 2024 کیلئے کا غذات نامزد گی وصول کر نے کے لئے ریٹرننگ آفسران کوپبلک نوٹس جاری کر دیا گیا صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا اجرا بھی شروع کر دیا گیاہے۔انتخابی شیڈول کے مطابق 20 سے 22 دسمبر 2023 تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرست 23 دسمبر 2023 کو جاری کی جائیگی جبکہ24 دسمبر سے 30 دسمبر 2023 تک ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی،شیڈول کے مطابق 3 جنوری 2024 تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد پر اپیلیں دائر کی جا سکیں گی،10 جنوری 2024 تک اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی فیصلے کریں گے۔ شیڈول کے مطابق 11جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 12 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔ شیڈول کے مطابق 13جنوری کوالیکشن میں حصہ لینے امیدواروں کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کی جا ئے جبکہ 8فروری کو پولنگ کا دن ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں