گرفتار افراد کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا ،گورنر بلوچستان کو آئی جی اسلام آباد کی یقین دہانی
اسلام آباد(انتخاب نیوز)
کوئٹہ( این این آئی) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کا آئی جی پولیس اسلام آباد سے ٹیلیفونک رابطہ ،اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی مارچ کی گرفتار خواتین اور بچوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کونسل کے رہنماﺅں کی گرفتار کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کو جلد ختم کر کے مسئلہ کا پرامن حل نکال جائے۔ آئی جی پولیس اسلام آباد نے گورنر بلوچستان کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام گرفتار خواتین اور بچوں کو رہا کر دیا گیابلوچ یکجہتی مارچ کے دیگر زیر حراست مظاہرین پولیس کی تحویل میں ہیں جنہیں کل عدالت میں پیش کیا جا ئے گا۔
Load/Hide Comments


