نیب نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد:نیب نے ساہووال رینٹل پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی۔نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کا 25 جون کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔ اپیل میں موقف اختیار کیاگیاکہ احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، احتساب عدالت کے 25 جون کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔نیب کی جانب سے راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر دس ملزمان کی بریت بھی چیلنج کر دی گئی۔
Load/Hide Comments


