50 افراد کے قتل میں ملوث مطلوب شدت پسند پولیس مقابلے میں ہلاک
لاہور(صباح نیوز)50افراد کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب شدت پسند پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر چنیوٹ کے علاقے میں کارروائی کی گئی جس میں 50افراد کے قتل میں ملوث شدت پسند غضنفر ندیم ہلاک ہو گیا۔ حکام کا بتانا ہے کہ ہلاک شدت پسند غضنفر ندیم کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق شدت پسند غضنفر ندیم فیصل آباد میں 11 بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا، غضنفر ندیم فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں بھی ملوث تھا اور مذہبی منافرت پر مبنی دہشتگردی میں غضنفر ندیم ماسٹر مائنڈ تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود اور اسلحہ قبضے میں لیا گیا، شدت پسند نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ کروایا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔
Load/Hide Comments


