بولان میں چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بولان میں چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے گوٹھ لاگو میں رشتے کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا۔ لیویز نے لاش کو اسپتال پہنچایا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے سے متعلق مزید تفتیش کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


