حب زائرین کی کوسٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، ایک بچی جھلس کر جاں بحق
حب(نمائندہ انتخاب ) حب کے نواحی علاقہ ساکران لنگ لوہار پولیس چیک پوسٹ کے قریب درگاہ شاہ نورانی سے واپس کراچی آنے والے زائرین کی کوسٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجے میں 16سالہ بچی جھلسنے کے سبب موقع پر ہی دم توڑ گئی ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق بچی کی نعش اور دیگر جھلسنے والے افراد کو حب اسپتال منتقل کیا جارہا ہے حادثے کا شکار ہونے والے زائرین کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے علاقہ دور افتادہ ہونے کی وجہ سے وہاں پر نہ کسی فائر بریگیڈ اسٹیشن کا وجود ہے اور نہ ہی ایمبولینس گاڑیاں دستیاب ہیں علاقے کے لوگوں کے مطابق کوسٹر میں لگنے والی آگ پر مقامی لوگوں نے واٹر ٹینکر ز کے ذریعے قابو پالیا ہے ۔
Load/Hide Comments


